01/Apr/2019
News Viewed 1633 times
کراچی شہر میں جہا ں امن پھیل رہا وہی کچھ لوگوں نے زندگیوں سے کھیلنے والی منشیات کو فروخت کرنے کا پیشہ اختیار کر لیا ہے۔
پولیس نے ان پر بھی کاروائی شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو کہ آن لائن منشیات فروخت کرتا تھا۔اظہار عرف اصغر نامی یہ شخص ڈیفنس اور کراچی شہر کے دوسرے بڑے علاقوں میں آن لائن منشیات فروخت کرتا تھا۔
مزید پڑھیں:پانچویں اور آٹھویں کلاس کا رزلٹ آگیا ہے
مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈکے مریضوں میں روز با روز اضافہ
اس شخص کو ایک کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔آن لائن منشیات فروخت کرنے کے لیے اس نے بائک رائڈر بھی رکھے تھے جو کہ منشیات کو آگے فراہم کرتے تھے ۔کراچی شہر کے بڑے اور ڈیسنٹ علاقوں میں ان کا زیادہ کام تھا ۔امیر گھروں کے لڑکے ان سے آن لائن منشیات لیتے تھے اور فراہم کرنے والے رائڈر کو پیسے دے دیتے تھے ۔
کراچی میں اب منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔سندھ حکومت نے کراچی کو ایک بار پھر پاکستان کا بڑا اور امن والا شہر بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس پر کام شروع کر دیا گیا۔